مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اورنوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں بھارتی فوج نے ایک اور حریت پسند کشمیری کو شہید کر دیا۔
دوسری جانب ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2 روز قبل بھی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار مارے گئے تھے۔
یاد رہے کہ کل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے جعلی مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشن میں 30 کشمیری شہید ہوچکے، شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک اور حریت پسند کشمیری کو شہید کر دیا
15
دسمبر 2021