راشن پروگرام میں 96 لاکھ خاندان رجسٹر ہو چکے ، 2 کروڑ خاندانوں30 فیصد رعایت ملے گی، فواد چوہدری

15  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 96 لاکھ خاندان اور 10 ہزار سے زیادہ کریانہ اسٹور راشن رعایت پروگرام میں رجسٹر ہوچکے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کریانہ اسٹور اور خاندان رجسٹریشن کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت حاصل کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سات لاکھ کریانہ اسٹور خاندانوں کو 120 ارب کی سبسڈی دینے کا ذریعہ بنیں گے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےاحساس راشن پروگرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں اور کریانہ سٹورز کا اندراج شروع کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو تیل، آٹے اور دالوں پر خصوصی اعانت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اعدادو شمار کے جائزے اور احساس پروگرام کے اہل افراد کی نشاندہی کے لئے حال ہی میں ایک معاشی سروے مکمل کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved