ثاقب نثار کی آڈیو جعلی نکلی، سازش کرکے باقاعدہ عدلیہ پر حملہ کیا گیا،شہباز گل

15  دسمبر‬‮  2021

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک کروانے پر معاون خوصی شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کو مبارک باد پیش کی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ بغیر تحقیق و تصدیق کہ ایک خبر چھاپی گئی، صحافی احمد نورانی نے بھی آڈیو کلپ کی فرانزک کرائی پوچھیں پیسہ کہاں سے گیا، انہوں نے جو فرانزک کرایا ہوگا اس کا پیسہ لندن سے ہی گیا ہوگا۔ان کا کہنا تھا سابق چیف جٹس ثاقب نثار نے مختلف اوقات میں 2 مختلف تقریریں کیں جن کے مختلف حصوں کو جوڑ کر جعلی آڈیو بنائی گئی تاکہ عدلیہ کو بدنام کیاجاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب مختلف جملوں کو سنا تو وہ ایک دوسرے سے زیادہ مربوط نہیں لگے۔ میں نے سوچا کہ انہوں نے کتنی جگہوں پر ایسی تقریریں کی ہوں گی تو مختلف بارز کا خیال آیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ دباؤ ڈال کر یہ کمیشن، انکوائری بنانا چاہتے تھے تاکہ معاملہ طول پکڑے کیس میں تاخیر ہو اور یہ فائدہ اٹھالیں۔شہباز گل نے کہا کہ آڈیو کلپ انہوں نے خود بنائی تھی اسی لیے عدالت نہیں لے کر گئے، چیلنج کررہا ہوں یہ آڈیو کلپ کبھی عدالت میں پیش نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ آڈیو لیک کا بیشتر حصہ سابق چیف جسٹس کی 2 تقاریر سے ٹکڑے کاٹ کر بنایا گیا۔ بالکل جائز ہے۔دوستوں سے کہا، انہوں نے اتفاق کیا۔عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی، یہ جملے 22فروری 2018 کی تقریر سے لیے گئے۔فروری کی 22 تاریخ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کیا تھا جبکہ لیٹ می بی فرینک ہیئر ان فورچونیٹلی۔یہ جملہ صوبائی جوڈیشل کمیشن سے خطاب میں کہا گیا۔دونوں تقاریر میں نواز شریف کیس کا دور دور تک ذکر نہیں تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved