میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا ، جہانگیر ترین

15  دسمبر‬‮  2021

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔  لیکن ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے اور بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ تک پہنچ گئی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس بیان پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے گھر والے بھی انہیں نہیں پہنچانتے، ایسے لوگ اپنی اہمیت بنانے کیلئے مسخروں والی باتیں کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved