مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، جو آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
آج پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں (ن) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لے کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
پنجاب اسمبلی مٹھائی کے ہمراہ آمد پر جب میڈیا نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہ مٹھائی کیوں لائے ہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری بیگم صفدر اعوان کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں، بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان کیلئے مٹھائی لایا ہوں۔
فیاض الحسن چوہان بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کیا تحفہ لیکر آئے۔۔۔!!!
اور عظمیٰ بخاری اسمبلی سے غائب تھیں تو فیاض الحسن چوہان نے کیا کیا۔۔۔!!! pic.twitter.com/j9PSwJwyrY
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) December 15, 2021
فیاض الحسن چوہان نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مٹھائی بھی دکھائی جو وہ لے کر آئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان عظمیٰ بخاری کو کال کر کے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کیلئے مٹھائی لایا ہوں اور آپ آئی نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر 2021ء کو جاتی عمرہ میں ہو گی۔