وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ اب 140.82 مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 7.01 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 107.06 کے حساب سے دستیاب ہو گا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ اب 137.62 مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 109.53 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا، اور 31 دسمبر 2021ء تک یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔