وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمارا بھانجا جنید صفدر دولہے کے ڈریس میں اچھا لگ رہا تھا، لیکن ہمارے بھائی کیپٹن صفدر کے ڈریس کو دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا جیسے کہیں بیرا پکڑ کر لائے ہوں۔
آج لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں گانا گانے کے خلاف نہیں ہوں، لیکن جنید کی شادی میں ان سب نے بھارتی گانے گائے، کیونکہ انہیں بھارت سے بہت محبت ہے، انہیں چاہیے تھا کہ کوئی پاکستانی گانا بھی گا لیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی گانے گائیں، بے شک ہارمونیم اور طبلے کے ساتھ گائیں۔
شادی کے ڈریسز پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جنید صفدر ہمارا بھانجا ہے، وہ شادی کے ڈریس میں اچھا لگ رہا تھا، ہماری بہن مریم بھی بلاشبہ بہت اچھی لگ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جنید کا ڈریس دیکھیں، مریم کا دیکھیں، اور ہمارے بھائی صفدر کا ڈریس دیکھیں، صفدر ایسے لگ رہا تھا جیسے کہیں سے بیرا پکڑ کر لائے ہوں۔