سونے کی قیمت میں کمی کا آغاز

15  دسمبر‬‮  2021

سونے کی قیمت میں فی تولہ 250 روپے کی کمی کر دی گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد  سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اگر 10 گرام وزن کی بات کی جائے تو اس میں 214 روپے کی کمی سامنے آئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کے پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر اثرات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved