کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 849 ہوگئی۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 895 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.70فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 16 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 42,895
Positive Cases: 302
Positivity %: 0.70%
Deaths : 6
Patients on Critical Care: 704— NCOC (@OfficialNcoc) December 16, 2021