وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔
کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائ میں کمی آنا شروع آ جائیگی، پٹرول مصنوعات کے بعد اب دیگراشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہےصحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائ میں مزیدریلیف دیں گے لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز-زرداری کے لئے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 16, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ہم نواز، زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 7روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے ایک پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔