آرمی چیف کا پرویز الہٰی کو فون، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی

16  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جنرل قمر باجوہ نے دوران گفتگو مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے۔

ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائیں۔اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پرویز الہٰی کو فون کرکے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

پرویز الہٰی نے اپنی اور چوہدری شجاعت کی جانب سے نواز شریف کو جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved