حکومت نے20 دسمبر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی، لاہور ہائیکورٹ

16  دسمبر‬‮  2021

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دے دیا، فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اسموگ میں اضافے پر تشویش ہے ۔ اسموگ پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرے، اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔عدالت نے باربی کیو کی دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ فورا دکانیں بند نہیں کی جاسکتیں اس پر دوسرا حل دیکھنا چاہیے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سردی کی شدت میں اضافے سے گرل مچھلی اور باربی کیو کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن اس کی وجہ سے دھویں کا اخراج بھی بڑھ گیا ہے اور اسموگ میں اضافہ ہورہا ہے ، لہذا دکانیں اور مارکیٹس جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔ بازاروں کےاوقات کار کو کم ہونا چاہیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved