چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ ایک دو دن میں کر لیا جائے گا، شفقت محمود

16  دسمبر‬‮  2021

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخری اور جنوری کے پہلے ہفتے میں چھٹیاں ہوں گی، اس کا  فیصلہ کل یا پرسوں آ جائے گا۔

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے کہا کہ اس سال ہم چھٹیاں کم کریں گے، موسم بھی کافی سرد ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ میڈیکل پوائٹ آف ویو سے این سی اوسی نے ویکسنیشن کے حوالے سے چھٹیوں کو لیٹ کر دیا، ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتےمیں اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر منسٹری آف ہیلتھ اور این سی اوسی کہتی ہے کہ زیادہ تر تعلیمی ادرے کھلے رہیں تو ان کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پہ ہیں۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ڈیجٹل ویری فکیشن کی طرف قدم بڑھایا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ڈیجٹل سہولیات کی طرف بڑھا جائے۔ انہوں  نے مزید  کہا کہ کیو آر کوڈ لگا کر ویری فکیشن کا سسٹم شروع کیا ہے جس سے سہولت میسر ہوگی۔

 خیال رہے کہ شفقت محمود   اس سے پہلے اعلان کیا تھاموسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونی چاہئیں۔

تاہم این سی او سی نے گزشتہ روز تجویز دی کے موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک مؤخر کردیا جائے تا کہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن مہم کو مکمل کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved