مذاکرات کامیاب، گوادر میں مظاہرین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

16  دسمبر‬‮  2021

مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں کئی روز جاری رہنے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ماہی گیروں کے دھرنے کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مولانا ہدایت الرحمان کی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ معاہدے کے بعد حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت رحمان نے دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، جبکہ مولانا ہدایت الرحمان کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی تھی۔
اسدعمر ‏نے کہا کہ وعدے صرف دھرنے سے اٹھانے کیلئے نہیں کیے جا رہے بلکہ وزیراعظم یقین رکھتے ہیں کہ ‏لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved