تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 208 رنزکا ہدف

16  دسمبر‬‮  2021

ویسٹ انڈیز  نے پاکستان  کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 208  رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔کنگ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 21 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن نصف سنچری سے قبل ہی محمد وسیم نے ان کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔

دوسرے اینڈ پر موجود بروکس نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاہنواز دھانی نے ان کو چلتا کردیا۔اس کے بعد نکولس پوران کا ساتھ دینے ڈیرن براوو آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 93رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن وسیم نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے انہیں بھی چلتا کردیا۔

 میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved