سعودی عرب نے افغان ائیر لائن کو ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی

3  اکتوبر‬‮  2021

ریاض(این این آئی):سعودی حکام نے افغان ایئر لائن آریانہ کو ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہنگامی پروازیں سعودی عرب سے کابل کیلئے چلائی جائیں گی۔ سفارت خانہ افغانستان کے مطابق سعودی حکومت نے ابتدائی طور پر 9 ہنگامی پروازیں چلانے کی  منظوری دی ہے۔

سعودی عرب میں افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئےبیان کے مطابق سعودی ایوی ایشن حکام نے افغان شہریوں کو مملکت سے واپس لے جانے کیلئے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے جو کورونا پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔

 یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری  حکومت کی جانب سےبین الاقوامی فضائی کمپنیوں سےفضائی آپریشنز بحال کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved