اسلام آباد میں موبائل سروس بند ہو گی یا نہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا اہم بیان

16  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی سی کے 17 ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کے متعلق فیصلہ آج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بندکرنے کا تعین کل  یعنی 17 دسمبر 2021ء جمعے کوکیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے،  مکمل مشاورت کے بعدموبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 17 تا 19 دسمبر 2021ء کو وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس کے علاوہ غیر ملکی وفود کی وطن واپسی کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزارت خارجہ نے متعلقہ حکام سے 20 دسمبر سوموار کے روز وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کی بھی سفارش کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved