کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، وزیر دفاع

3  اکتوبر‬‮  2021

آج نوشہرہ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ افغانستان یا پاکستان میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔  افغانستان کی عبوری حکومت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہمسایہ اور خطے کے دیگر ممالک کی مشاورت سے کیا جائے گا۔افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر 2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ہم طالبان کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، یہ مذاکرات افغانستان میں افغان حکومت کی مدد سے کئے جا رہے ہیں، ٹی ٹی پی کےغیر مسلح ہونے والے گروپس کو معاف کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved