ن) لیگ نے ووٹر کو راشن دیکرووٹ کو عزت دلوائی، حسان خاور)

17  دسمبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی دو دو ہزار اور ن لیگ راشن کے ذریعے ووٹ کو عزت دیتے پکڑی گئی۔
حسان خاور نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ این اے 133 اور پی پی 206 میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔حسان خاور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سیاست کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی دو دو ہزار اور ن لیگ راشن کے ذریعے ووٹ کو عزت دیتے پکڑی گئی، اسی لیے تو ن لیگ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے پسینہ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک انصاف کے احساس راشن پروگرام سے گھبرا گئی ہے، ن لیگ کو ایک سو بیس ارب روپے کا احساس راشن پیکج ہضم نہیں ہو رہا۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے ہر شہری کے لیے چار سو ارب روپے کا ہیلتھ پیکج دیا ہے پر اپوزیشن پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کور ملتا دیکھ نہیں سکتی۔ شہری خود کو فرسٹ کلاس محسوس کریں یہ ن لیگ کو گوارا نہیں۔
ان نے مزید کہا کہ شریف فیملی وہ انوکھا خاندان ہے جس کے ہر فرد کو پرانے سے پرانے گانے یاد، لیکن لندن فلیٹس کی منی ٹریل، رسیدیں اور اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے ڈالنے والے یاد نہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ دو بڑی جماعتوں نے خانیوال ضمنی الیکشن میں2 ہزاراور راشن دیکر ووٹوں کی خریداری کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved