موبائل سروس بند نہیں ہو گی، پیر کو مقامی چھٹی ہوگی، شیخ رشید

17  دسمبر‬‮  2021

او آئی سی اجلاس کے موقع پر وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 41سال بعد او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہے۔

وزرات داخلہ،  چیف کمشنرز اور پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ کانفرنس کے تینوں دن موبائل سروس بند نہیں ہو گی کیونکہ اس سے رابطوں کا فقدان ہوگا۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں کیے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں بتا یا ہےکہ اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائےگی۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس افغانستان کی مدد میں اہم کردار ادا کریگی، اوآئی سی کے 57 ممالک کا وفد اجلاس میں شرکت کریگا۔وزرات داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ اور پیر کو مقامی چھٹی ہوگی جبکہ سیکٹریٹ کی چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کبھی بھی کر سکتی ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان، او آئی سی تاریخی اجلاس سے خطاب کریں گے، افغانستان کی صورتحال انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں، او آئی سی کی کانفرنس تعمیری کردار ادا کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈزون میں آنے جانے والے لوگوں کی تکلیف پر ہم معزرت خواہ ہیں۔اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ذراسی غفلت پورے خطےکومتاثرکرسکتی ہے۔ پاکستان، افغانستان سے متعلق جو بھی کردارادا کرسکتا ہے کررہا ہے۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سےمتعلق طلب کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved