پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

17  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرامید ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔چیک ریپبلک کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل انتھونی ریڈکن سے ‏ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلفونک گفتگو میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینےکے امورپرتبادلہ ‏خیال کیا گیا جب کہ فوجی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال بھی زیرِغور آئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved