خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

17  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے ای کورٹ کے ذریعے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہرجانہ کیس کی کارروائی میں حصہ لیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج محمد عدنان کی عدالت میں سابقہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ وزیرِ اعظم اپنے وکیل سینیٹر ولید اقبال کی موجودگی میں اپنے دفتر سے ای-کورٹ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے عدالت اپنے بیان حلفی میں کہا کہ فلاحی منصوبے پر جھوٹے الزامات لگا کرسیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے،عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پرمثالی فیصلہ دے گی۔ بیان حلفی میں کہا شوکت خانم ٹرسٹ پرلوگوں کااعتماد قائم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد مفت کینسرعلاج کااسپتال چلارہاہے، ایسےفلاحی منصوبے کو الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ای کورٹ سےعدالتی کارروائی چلاناخوش آئند اقدام ہے، ای کورٹ میں معززعدالت کے قیمتی وقت ، پیسے کی بچت ہوتی ہے اور کیسز کو وقت پرنمٹانےمیں معاون ثابت ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور حکومتی ادارے داد تحسین کےمستحق ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت سےامیدہےکہ وہ ایسےالزامات پرمثالی فیصلہ دے گی، مثالی فیصلےسےآئندہ کیلئےاس روایت کوختم کرنے میں مدد ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved