ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو، بھارتی رہنما کا شرمناک بیان

17  دسمبر‬‮  2021

کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمارنے اپنے بیان میں کہا کہ ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو۔

بھارت کی ریاست کرناٹکہ کی ریاستی اسمبلی کے رکن کے شرمناک بیان پر بھارت میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں کانگریس کے رکن ریاستی اسمبلی رمیش کمار کو کہتے سنا جاسکتاہے کہ  ریپ کو روک نہیں سکتے تو انجوائے کرو۔ریاستی رکن اسمبلی کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان بھی قہقہے لگاتے رہے۔

کانگریسی رہنما کے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان پر تنازع سامنے آنے کے بعد کے آر رمیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں معافی بھی مانگی اور کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی کے طلب گار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved