ٹک ٹاک پر بم دھماکوں کی دھمکی کے بعد امریکہ میں سکولز بند کر دئیے گئے

17  دسمبر‬‮  2021

ٹک ٹک پر پابندی کے بعد امریکہ کی مختلف ریاستوں میں متعدد سکولز بند کر دئیے گئے ہیں، اور دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹک ٹک پر شیئر کی گئی غیر واضح پوسٹ میں امریکی سکولوں کو بم دھماکے اور فائرنگ کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جس کے بعد نیویارک، پنسلوانیا، کنیٹیکی، ایریزونا، الینوئس اور مونٹانا میں متعدد سکولز بند کر دئیے گئے ہیں، جبکہ کھلے رہنے والے سکولز کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بعض سکولز میں امتحانات شیڈول تھے، جنہیں معطل کر کے سکولز بند کر دئیے گئے ہیں۔ شمالی کیلیفورنیا کے گلروئے ہائی اسکول کے پرنسپل گریگ کپاکو نے کہا کہ طلباء کی کلاسیں منسوخ کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن ہم نے بچوں کے مفاد میں فیصلہ کرتے ہوئے سکول کو بند کیا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، یہ ہمارے لئے انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، البتہ ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملے جس سے ظاہر ہو کہ یہ دھمکیاں ٹک ٹاک کے ذریعے دی گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved