امریکہ نے مزید 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

17  دسمبر‬‮  2021

امریکہ نے ڈرون ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی میجوی سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے چینی حکومت کے صوبہ سنکیانگ میں مسلم اقلیت ایغور مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدسلوکی پر وارننگ کے باوجود بیجنگ کا رویہ نہ بدلنے کے باعث یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں واضح کرتی ہیں کہ امریکی نظام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر کے حاصل کئے گئے سرمائے کی حمایت نہیں کرتا۔

امریکہ کی جانب سے جن چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی فرمز کلاؤڈ واک ٹیکنالوجی اور ییتو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ چین کی سپر کمپیوٹر بنانے والی ڈاننگ انفارمیشن انڈسٹری، ژیامین مئیا پیکو، لیون ٹیکنالوجی اور نیٹ پوسا ٹیکنالوجیز پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل بھی پاس کیا گیا تھا، جس کے تحت چین سے درآمدات کرنے والی امریکی کمپنیوں کو اس کا دستاویزی ثبوت دینا ہو گا کہ ایغور کے مسلمانوں سے کرائی گئی جبری مشقت کا ان اشیاء کی تیاری میں کوئی کردار نہیں ہے۔

امریکہ کی جانب سے حالیہ پابندیوں کے بعد کوئی امریکی شہری ان کمپنیوں میں براہ راست سرمایہ نہیں کر سکے گا، اور نہ ہی ان کمپنیوں کے شیئر خریدے جا سکیں گے، اور ان کمپنیوں کی بنائی گئی اشیاء درآمد بھی نہیں کی جا سکیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved