منڈی بہاءالدین کے علاقے ٹاہلی اڈا میں بس بے قابو ہو کر مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے ایک جگہ جمع ہونے والے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین مزید افراد علاج کے دوران انتقال کر گئے۔حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہاءالدین میں بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں مسافر بس نے 16 افراد کو کچل دیا
18
دسمبر 2021