اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں پولیس ٹیم پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا، تعاقب پر ڈاکو تھانہ روات کی حدود میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں گھس گئے۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر کو گھیرے میں لیا تو ڈاکوؤں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔
بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں پولیس مقابلہ
دو ڈاکو ہلاک، اسلام آباد پولیس ATS کے تین جوان زخمی۔
ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔#IslamabadPolice
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 18, 2021
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے مزید 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
اسلام آبادپولیس مقابلہ
آئی جی اسلام آباد کا پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان۔
آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، شدید زخمی پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا۔@ahsanpsp pic.twitter.com/NBz7Eg07nn
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 18, 2021
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیز ایٹ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی تک ملزمان سے 3 بار فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن کی خود نگرانی کرتا رہا۔احسن یونس کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکوؤں میں بلال گینگ کے واجد اور ارشد شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔