ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر امیدوارکا قتل، لواحقین کااحتجاج

18  دسمبر‬‮  2021

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے قتل کر دیا

عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔ عمر خطاب شیرانی پر صبح گھر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور عمر خطاب شیرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا جبکہ جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کئے۔ پولیس ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے واقعے کی الگ الگ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

عمرخطاب شیرانی کے قتل کے بعد ان کے علاقے میں سوگ کا سماں ہیں جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اے این پی کےسٹی میئر امیدوار عمرخطاب شیرانی کےقتل کے خلاف وکلا، اےاین پی عہدیداروں اور کارکنوں نے سخت احتجاج کیا اور ٹاؤن ہال کے آگے لاش روڈپر رکھ کر احتجاج کیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے امیدوار کا الیکشن مؤخر،اے این پی کے امیدوار کے قتل کے بعد الیکشن مؤخر ہونے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved