کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

18  دسمبر‬‮  2021

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے8 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں نالے پر ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جس کے بعد جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابقدھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 13 زخمی اسپتال لائے گئے جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بعد ازاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا بتانا ہے کہ اسپتال لائے گئے تمام زخمیوں کے جسم کے اوپری حصے پر چوٹیں آئیں ہیں۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

پولیس نے دھماکے میں تخریب کاری یا دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر گیس پائپ لائن میں ہوا اور نجی بینک نالے پر قائم کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا دھماکے کا نوٹس، انکوائری کا حکم، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved