اقوام متحدہ میں نمائندگی کے لئے طالبان کی دوبارہ درخواست

18  دسمبر‬‮  2021

طالبان نے اقوام متحدہ میں نمائندگی اور اپنے سفیر کی تعیناتی کے لیے ایک مرتبہ پھر درخواست دے دی ۔

عالمی میڈیا کےمطابق افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ میں نشست چھوڑ دی ہے۔ افغانستان کے نمائندہ خصوصی اسحاق زئی نے 15 دسمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ جس کے بعد طالبان نے ایک بارپھراقوام متحدہ سے اپنا سفیربھیجنے کی اپیل کی ہے۔

طالبان رہنما اور اقوام متحدہ کی نشست کے لئے طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے کہا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو ملنی چاہیے۔یہ اقوام متحدہ کے تشخص کا معاملہ ہے۔ افغانستان میں موجودہ حکومت خود مختار ہے۔طالبان نے 20 ستمبر کو اقوام متحدہ سے سہیل شاہین کو افغانستان کے نئے نمائندے کے طور تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی جسے اقوام متحدہ نے رد کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے افغان نمائندے کوسفیرتسلیم نہ کئے جانے پرطالبان نے اقوام متحدہ کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا ہے تاہم انہیں اب تک کسی حکومت  نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان جب 1996 سے 2001 تک افغانستان میں حکمران تھے تو اس وقت بھی اقوام متحدہ میں ان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا اور ان کی حکومت کو صرف تین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے تسلیم کر رکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved