لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی کی جانب سے جاری اہم فیصلوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ حق مہر کے کالم میں ترمیم کی جائے، نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کےلیے علیحدہ کالم بنایا جائے، اور نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں، نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے، حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔
لاہور ہائیکورٹ کا نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
18
دسمبر 2021