(ش) لیگ کے بانی نےدھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے، حسان خاور

18  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ پنجاب معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے (ش) لیگ کے بانی اور ان کے بیٹے نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر کے شریف خاندان کا نام روشن کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہانہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کرپشن ثابت ہوجائے سیاست چھوڑدوں گا، اور یہ 16 ارب سے کم بات نہیں کرتے، منی لانڈرنگ کی اصل داستانیں اخباروں میں چھپنی چاہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ان کیسز کو جلد از جلد چلایا جائے، ہمیں بڑے کیسز کو ماڈل کیسز بنانا ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت دعویٰ کرتی رہی شعبہ صحت میں بہت کام کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے باعث امیر غریب کا فرق مٹا دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے 31دسمبر تک 70 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین لگ جائے گی، مہم کا دوسرا مرحلہ یکم دسمبر سے شروع ہوا، پنجاب میں 63فیصد لوگوں کو ایک یا 2ڈوز لگ چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کا حل ویکسین ہے، لوگوں کے گھروں میں جا کر ویکسین لگانے کی مہم شروع کی ہے، پنجاب کی کارکردگی پاکستان کیلئے مثال بن گئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved