کراچی دھماکا سیوریج لائن میں گیس کے اخراج سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ہلاکتیں 15 ہو گئیں

18  دسمبر‬‮  2021

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں  ہونے والے دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے  ابتدائی رپورٹ جاری  کردی۔ واقعے میں 15 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، جب کہ متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں، اور جائے وقوعہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس کے اخراج سے ہوا، شیر شاہ میں نالے پر قائم بینک میں دھماکا ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

واقعے میں دہشت گردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے، پولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا، اور کمشنر کراچی کو تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں پولیس کا افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہوسکے، سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں تمام ضروری سہولیات فراہم کریںا ور  اسپتال اور جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئی

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved