پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف

18  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ مسز رتنو لیستاری پرینساری مرسودی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت کی گئی، اور افغانستان میں امدادی کاموں میں تعاون اور شراکت داری پر غور کیا گیا، جبکہ باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی معاملات میں انڈونیشیا کے کردار کی قدر کرتا ہے، اسلام آباد اور جکارتہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ افغانستان کی بحرانی کیفیت ہنگامی ادارہ جاتی میکانزم کی تشکیل کی متقاضی ہے، افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے ہنگامی کاوشیں ناگزیر ہیں، افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کو جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved