او آئی سی اجلاس، افغان وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

18  دسمبر‬‮  2021

افغانستان کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر ہونے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے افغانی وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد پہنچ گئے، افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر عالمی دنیا کو آگاہ کرینگے۔پاکستان آمد پر وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں لکھا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ہونے جارہا ہے، یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved