اپوزیشن معیشت کی اے بی سی سے ناواقف، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عثمان بزدار

18  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  حکومتی اقدامات کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے،مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جارہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، احساس راشن پروگرام سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا۔

انکا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کورونا، ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی، یہ عناصر اب مہنگائی پر پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں، اپوزیشن کو عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف سیاسی بیان بازی کررہی ہے، یہ لوگ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے، منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق ادوار میں سرکاری وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار کو منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے لئے استعمال کیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved