پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت کولمبو سری لنکا کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز طغرل کاسری لنکا میں پاکستان کے سفیر اور سری لنکا بحریہ کے حکام نے استقبال کیا۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس طغرل کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن شاہد احمد نے سری لنکن نیوی کے ویسٹرن نیول ایریا کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
کمانڈنگ آفیسرنے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے سری لنکا کی عوام کے لئے بالعموم اور سری لنکا کی بحریہ کے لئے بالخصوص نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
دورے کے اختتام پر پی این ایس طغرل نے مشترکہ بحری آپریشنز اور روابط کے فروغ کے لیے سری لنکا کی بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق لائن اسٹار میں شرکت کی۔
#PakNavy Ship TUGHRIL visited Colombo, Sri Lanka. The CO of PNS TUGHRIL called on Western Naval Area Cdr of Srilanka Navy & conveyed regards of CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi. PNS TUGHRIL also participated in bilateral Exercise Lion Star with host Navy. pic.twitter.com/fZuLzqM30o
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 18, 2021
پاک بحریہ کے جنرل پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس طغرل کا حالیہ دورہ ِ سری لنکا دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔