خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، بنوں میں صورتحال خراب، پولنگ ملتوی

19  دسمبر‬‮  2021

امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی، کمیٹی اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد اور ڈائریکٹر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا خوش حال زادہ شامل ہیں۔جے یو آئی رہنما اکرم درانی نے بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولنے، انتخابی عملے کے اغواء اور پولنگ کا سامان ساتھ لے جانے کے الزامات لگائے ہیں۔
ادھر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved