بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل جاری

19  دسمبر‬‮  2021

خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

خیبرپختون خوا میں بلدیاتی الیکشن کا میدان سج گیا، پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ دوسری جانب کئی مقامات پر شدید بدنظمی کے واقعات سامنے آئے ، کہیں اسٹیمپ ناکارہ تو کہیں پولنگ اسٹیشنوں پر کارکنوں میں ہاتھاپائی کہیں فائرنگ تو کہیں ہنگامہ آرائی کے بعد بیلٹ باکس توڑ کر پیپر بھی پھاڑ دیئے گئے۔

کرک میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک کا چچا زاد بھائی اور گن مین شامل ہیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved