سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہے کو اپنی ہی شادی میں مارا پیٹاجا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے ایک شادی میں دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نکاح کی تقریب سے عین قبل دلہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ بھارتی روپے(23 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ بھارتی روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دلہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔
In a shocking incident reported from #Sahibabad area of #Ghaziabad district in #UttarPradesh, a man, who was said to be #groom, was thrashed for allegedly demanding more #dowry. #viral #viralvdoz #video #Trending pic.twitter.com/kdL3SPb3Ej
— ViralVdoz (@viralvdoz) December 19, 2021
دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارا پیٹنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2،3 بار شادی ہوچکی ہے۔