پاکستان کو تنہا کرنے کی باتیں کرنے والے آج خود تنہا ہوگئے، حسان خاور

19  دسمبر‬‮  2021

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اہم اعزاز ہے، وزیر اعظم عمران خان مسلم امہ کے صحیح ترجمان ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی تدبیریں کرنے والے آج خود تنہا ہوگئے جبکہ آج دنیا کے تمام بڑے ممالک اسلام آباد میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں او آئی سی کا اجلاس ہو رہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور ناں سے فیصلے ہوا کریں گے۔حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ بے شک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔


اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کیلئے حل تلاش کرنے کا سہرا یقیناً عمران خان کو جاتا ہے، او آئی سی اجلاس کی میزبانی پاکستان کا اہم اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے انعقاد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان مسلم امہ کے صحیح معنوں میں ترجمان ہیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، مسئلہ افغانستان دنیا کی توجہ کا طالب ہے۔
حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر پاکستان نے ہمسائیگی کا حق ادا کیا ہے، افغان مسئلے کا حل پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کیلئے ضروری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved