او آئی سی اجلاس افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے انتہائی اہم ہے، آرمی چیف

19  دسمبر‬‮  2021

سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اسلام آباد میں  وزرائے خارجہ کے  غیر معمولی 17 ویں او آئی سی اجلاس بلانے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور افغانستان کو بڑھتے ہوئے سلامتی اور انسانی بحران سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب  کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تسلیم کرتا ہے، اسلامی دنیا میں مملکت کا منفرد مقام ہے۔

آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved