وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی امداد کیلیے پاکستان سے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو سہولت دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے افغانستان بارے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے سعودی عرب کے اقدام کو سراہا-وزیراعظم محمد بن سلمان کے لیے بھی مبارکباد کا پیغام دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے دنیا افغانستان کے ساتھ علیحدگی کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے ، افغان عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے پاکستان بھر پور تعاون کرے گا ، افغانستان میں انسانی امداد کے لیے پاکستان سے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو سہولت دیں گے۔
ہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب قریبی برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے قابل قدر ہیں ، سعودی عرب جموں وکشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے، سعودی عرب مستقل طور پر کشمیر کاز کی حمایت کرتا ہے۔