مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے

20  دسمبر‬‮  2021

سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت فیاض احمد ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ صبح نو شروع ہوئی جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہی۔ الیکشن میں 124 ووٹ ڈالے گئے

پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اے این پی کے امیدوار شوکت امیرزادہ، پیپلز پارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امیدوار ظاہرشاہ کو شکست دی۔

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سینیٹر ایوب آفریدی عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ جس کے بعد ان کی یہ ٹکٹ شوکت ترین کو دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved