2022ء میں کون سی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی؟

20  دسمبر‬‮  2021

سال 2022ء میں پاکستان کے شائقین کرکٹ کو بہت اچھے مقابلے پاکستان کے ہوم گراؤنڈز میں دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق 2022ء میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی۔

آسٹریلیا کی ٹیم 22 سال بعد پاکستان آ کر 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، یہ دورہ اپریل میں ہو گا، آسٹریلیا کی ٹیم آخری بار 99-1998 میں پاکستان آئی تھی۔

جون 2022ء میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی، جو حالیہ منسوخ کی گئی ون ڈے سیریز کے 3 میچز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ستمبر کے مہینے میں آئے گی، جس میں دونوں ٹیمیں  7 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔ یہاں واضح رہے کہ انگلینڈ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جو دورہ پاکستان ملتوی کیا تھا، اس کے باعث برطانوی ٹیم کو 2 مرتبہ پاکستان آنا پڑے گا، اسی لئے انگلینڈ کی ٹیم دسمبر 2021ء میں دوبارہ پاکستان آ کر 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

دوسری جانب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ پاکستان ملتوی کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی دو بار دورہ پاکستان کرے گی،  جس کیلئے کیویز کی ٹیم پہلی مرتبہ دسمبر 2022ء  اور جنوری 2023ء میں پاکستان آئے گی، اور دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی، جبکہ دوسری مرتبہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل 2023ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس  میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved