طارق علی بخیت افغانستان کیلئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی مقرر

20  دسمبر‬‮  2021

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی، ثقافتی اور سماجی امور طارق علی بخیت کو افغانستان کیلئے اپنا خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ فیصلہ تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اسلام آباد میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں کیا ہے۔ اس اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اجلاس میں منظور کردہ اعلامیے کی تفصیلات بیان کی تھیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے  او آئی سی کے افغانستان کے متعلق غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈکا قیام اور افغانستان کیلئے اور او آئی سی کا نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved