عرب فوجی اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے ڈرونز اور اسلحے کا بڑا گودام تباہ کر دیا

20  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا میں بڑی فضائی کاروائیاں کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے ڈرون طیاروں اور بھاری اسلحے کے گودام کو تباہ کر دیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صنعاء میں حوثیوں کے زیرانتظام ڈرون طیاروں کی سرگرمیوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ  بنی حارث کے ضلع میں ڈرون طیاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ راکٹ، میزائل سمیت بھاری اسلحے کے ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔مزید بتایا گیا کہ  کہ جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا ہے، جسے  صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عرب فوجی اتحاد کی جانب سے مارب اور الجوف میں مختلف کاروائیوں کے دوران 500 سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved