پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا دورہ نائجیریا، فری میڈیکل کیمپ کا قیام

20  دسمبر‬‮  2021

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی کا پرچم لہراتے افریقی ملک نائجیریا پہنچ گیا، جہاں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے میڈیکل کیمپ قائم کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیریا کی بندرگاہ لاگوس آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دورے میں مشن کمانڈر کی نائجیرین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ نے کورونا سے بچاؤ  کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوۓ لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد ، جس میں  2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کے ڈائریکٹرجنرل میڈیکل سروسز سرجن ریئرایڈمرل قمر الحق نور نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، اورنائجیریا کی عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے اختتام پردونوں ممالک کے بحری جہازوں  اور افواج نے مشترکہ مشقیں بھی کیں، جس میں ایک دوسرے کے تجربات اور پیشہ وارانہ امور سے استفادہ حاصل کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved