ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق،امریکا میں اومی کرون سے پہلی ہلاکت

21  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 882ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار737ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار506کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی۔


امریکا میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون نے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور نئے ویرینٹ سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔اومی کرون سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان تھی اور وہ ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے کورونا کے باعث انتہائی پیچیدہ صحت کے مسائل سے دوچار تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا میں مبتلا ہونے والے 73 فیصد سے زائد افراد اومی کرون سے متاثر ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved