وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے، اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزورہوئی توملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا، پاکستان کو بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ان کی حیثیت عمران خان کے مقابلے میں سیاسی بونوں جیسی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے ، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔
اگر JUI جیسی شدت پسند جماعتیں PTI کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے ، PTI کی لیڈرشپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں اس وقت اگر PTI کمزور ہوئ تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا https://t.co/3tIXzSzStZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 21, 2021
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا وعدہ پورا کیا، ماضی کے بلدیاتی انتخابات میں چیف منسٹرز کو ڈکٹیٹر بنا کر بٹھا دیا جاتا تھا، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 17 تحصیل نشستوں پر کامیابی حاصل کی.وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے مد مقابل جماعتوں کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ایک پارٹی سے، سندھ میں دوسری اور خیبر پختونخوا میں کسی تیسری جماعت سے ہے، عمران خان کے مقابلے میں بلاول اور مریم نواز کی حیثیت سیاسی بونوں جیسی ہے۔
ایک طاقتور بلدیاتی نظام کا جو وعدہ تھا وہ وزیرِاعظم عمران خان نے پورا کیا ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت ابھی بھی قائم ہے۔ عمران خان کا قد بہت بڑا ہے، کیا پاکستان بلاول یا مریم کے حوالے کیا جا سکتا؟ یہ سب عمران خان کے مقابلے میں سیاسی بونے ہیں۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/9rMxTFQGjj
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) December 20, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان جبکہ سندھ میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان ہونا ہے، باقی چھوٹے مہمان اداکار ہیں، وہ ادھر ادھر کی باتیں کرتے پھریں گے۔